ہم چاہتے تھے کہ بھارتی کھلاڑی اننگز ڈکلیئریشن کیلئے ہم سے بھیک مانگیں: کوچ شکری کونارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532284_5925053_News4_updates.jpgاسکرین گریبجنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر ناصرف 0-2 سے وائٹ واش کردیا بلکہ 25 سال بعد سیریز اپنے نام کر لی۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 سے ہرایا جس کے ساتھ ہی یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی اور پہلی مرتبہ 400 یا اس سے زائد رنز کی شکست بن گئی۔
گوہاٹی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے غیر معمولی تاخیر کے ساتھ بھارت کو بیٹنگ پر لانے کی حکمتِ عملی اپنائی۔
میچ اپنے نام کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونارڈ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بھارتی فیلڈرز کو تھکائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی نے کونارڈ سے سوال کیا کہ ’اننگز تاخیر سے کیوں ڈکلیئر کی؟‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532013_122653_updates.jpg
جنوبی افریقہ نے 25 سال بعد بھارت کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی
دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 549 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم اپنی ہی سرزمین پر 140 رنز بنا سکی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونارڈ نے کہا، ’ہم چاہتے تھے کہ بھارتی کھلاڑی ڈکلیئریشن کے لیے ہم سے بھیک مانگیں، ہمارے آگے گِڑگِڑائیں تاکہ اِن کے میچ جیتنے کا کوئی چانس باقی نہ رہے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ اِن کا مقصد ناصرف محفوظ برتری قائم کرنا تھا بلکہ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانا بھی تھا، جنوبی افریقہ ٹیمنے جان بوجھ کر بیٹنگ کھینچی تاکہ بھارتی بولرز کو مزید تھکایا جا سکے اور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے۔
Pages:
[1]