کرکٹ میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کو 11 سال مکمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532287_3158554_ccc_updates.jpgفائل فوٹوکرکٹ کے میدان میں میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعے کو 11 سال مکمل ہوگئے۔ 27 نومبر 2014 کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز میچ کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی، گردن کے پچھلے حصے پر گیند لگنے کی وجہ سے فلپ ہیوز کی موت واقع ہوگئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524134_084941_updates.jpg
آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئی
اس واقعے سے متعلق کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی ہے کہ بین آسٹن کو تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی جس کے بعد انہیں ایمبولینس وکٹوریہ نے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں فلپ ہیوز 63 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد کرکٹ میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جانے لگیں۔
افسوس ناک واقعہ کے بعد کن کشن کے حوالے سے قانون بنائے گئے، کن کشن متبادل کھلاڑی بھی متعارف کرایا گیا۔
Pages:
[1]