کوہلی ریکارڈز کا نہیں، ریکارڈز کوہلی کا پیچھا کرتے ہیں: وریندر سہواگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533239_455607_kohli_updates.jpgویرات کوہلی— فوٹو اے ایف پی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے لیے رنز بنانا اتنا ہی آسان ہے، جتنا ہمارے لیے چائے بنانا۔
بھارت کی جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی نے کیریئر کی 52 ویں سنچری بنا کر 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-02/1447066_055307_updates.jpg
فلپس نے لیا کوہلی کا شاندار کیچ، انوشکا کے تاثرات کی ویڈیو وائرل
میچ میں ویرات کوہلی صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین فلپس نے شاندار کیچ لے کر کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر اور ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے پھر دکھایا کہ رنز بنانا ان کے لیے اتنا ہی آسان ہے، جتنا ہمارے لیے چائے بنانا اور اپنی 52 ویں سنچری بنا ڈالی۔
وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ کوہلی ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتے، بلکہ ریکارڈز ان کا پیچھا کرتے ہیں، ان کی آج بھی بھوک وہی، جنون وہی ہے، کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-23/1444723_075602_updates.jpg
ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
ویرات کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر اور کمارا سنگا کارا بھی 14 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 350 رنز کا ہدف دیا ہے، اننگ میں بھارت نے 16 چھکے لگا کر جنوبی افریقا کے لیے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
Pages:
[1]