slotcosino Publish time 2025-12-1 01:11:58

25 گھنٹے تقریر کرنے کا ریکارڈ بنانیوالے امریکی سینیٹر کوری بوکر نے شادی کر لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533249_215810_coory_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی سینیٹ میں 25 گھنٹے سے زائد تقریر کرنے کا ریکارڈ بنانے والے سینیٹر کوری بوکر نے شادی کر لی۔

واشنگٹن ڈی سی میں نیو جرسی کے سینیٹر کوری بُوکر نے اپنی منگیتر الیکسس لوئس سے شادی کر لی ہے، جس کا اعلان انہوں نے صرف 3 ماہ قبل انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خبر دیتے ہوئے کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بین المذہبی انداز میں ہوئی، جس میں ایک پادری اور ایک ربی نے شرکت کی، لوئس یہودی اور بُوکر مسیحی ہیں، جبکہ شادی میں صرف قریبی خاندان کے افراد موجود تھے، شادی کی جگہ کا تعین رازداری کے لیے خفیہ رکھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532999_073623_updates.jpg
ہمیں نظر لگ گئی، بھارتی خاتون کھلاڑی کا شادی ملتوی ہونے پر افسوس

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر سمرتی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جوڑے نے پیر کو نیوآرک میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں قانونی طور پر بھی شادی کی، جہاں بُوکر نے بطور میئر شہرت حاصل کی تھی۔

اس موقع پر دونوں کے والدین گواہ کے طور پر موجود تھے۔

کوری بُوکر اور الیکسس لوئس کی ملاقات مئی 2024ء میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی، جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔

بُوکر نے 24 اگست کو الیکس لوئس کو پروپوز کیا تھا۔

الیکسس لوئس واشنگٹن ڈی سی کی رہائشی ہیں، انہوں نےنیو یارک یونیورسٹی سے بیچلر اور کورنل یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے اور آج کل برسا کیپیٹل مینجمنٹ میں ڈائریکٹر آف انویسٹمنٹ ہیں۔

خیال رہے کہ نیو جرسی سے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بوکر نے یکم اپریل کو تاریخ رقم کرتے ہوئے سینیٹ کے فلور پر 25 گھنٹے سے زیادہ وقت تک خطاب کرتے ہوئے آنجہانی علیحدگی پسند سینیٹر اسٹروم تھرمنڈ کا سابق ​​ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532983_052418_updates.jpg
انتھونی البانیز منصب پر رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم بن گئے

تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تاریخ اور انتظامات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ساتھی سینیٹرز سے سوالات لینے کے لیے صرف کبھی کبھار توقف کے ساتھ کوری بوکر نے 25 گھنٹے اور 4 منٹ خطاب کیا، جو کہ شہری حقوق کے ایکٹ کے خلاف اسٹورم تھرمنڈ کے 1957ء کے خطاب سے 46 منٹ زیادہ ہے۔

سینیٹر کوری بُوکر نے تقریر کے آغاز پر کہا تھا کہ وہ جب تک جسمانی طور پر قابل ہیں، یہ تقریر جاری رکھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: 25 گھنٹے تقریر کرنے کا ریکارڈ بنانیوالے امریکی سینیٹر کوری بوکر نے شادی کر لی