slotcosino Publish time 2025-12-1 01:51:07

پوپ لیو بیروت پہنچ گئے، صدر جوزف عون نے استقبال کیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533252_8793167_GAZA-NEW-2_updates.jpg
لبنانی صدر جوزف عون پوپ کے استقبال کے موقع پر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردھم اتوار کو لبنان کے 3 روزہ دورے پر بیروت پہنچ گئے۔

بیروت سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون اور ان کی اہلیہ نے پوپ لیو کا استقبال کیا۔

اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد لبنان اور ویٹی کن کے جھنڈے اٹھائے پوپ کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533252_9041026_GAZA-NEW4_updates.jpgلبنانی شہری ایئرپورٹ پر پوپ کے استقبال کے لیے موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

پوپ اپنے دورے کے دوران لبنانی حکومت کے اہم افراد سمیت سول سوسائٹی اور مذہبی حلقوں سے ملاقات کریں گے۔

پاپائے اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ اپنے غیر ملکی دورے پر پہلے ترکیہ پہنچے تھے جہاں سے آج وہ لبنان پہنچے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پوپ لیو بیروت پہنچ گئے، صدر جوزف عون نے استقبال کیا