slotcosino Publish time 2025-12-1 02:29:56

مداح گراؤنڈ میں داخل ہو کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گر گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533256_4082124_vir_updates.jpg
—فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ کے دوران ایک مداح گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور ان کے قدموں میں گر کر پاؤں چھونے کی کوشش کرنے لگا۔

رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران ایک شائق نے میدان میں گھس کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گر کر ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، مگر کوہلی نے اسے فوراً اٹھنے کا اشارہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533239_060014_updates.jpg
کوہلی ریکارڈز کا نہیں، ریکارڈز کوہلی کا پیچھا کرتے ہیں: وریندر سہواگ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے لیے رنز بنانا اتنا ہی آسان ہے، جتنا ہمارے لیے چائے بنانا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنوبی افریقا کے خلاف3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار 135 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے بیٹسمینوں میں شمار ہوتے ہیں۔

37سالہ ویرات کوہلی نے اپنی 52 ویں ون ڈے سنچری اس انداز میں اسکور کی کہ پورا اسٹیڈیم کوہلی، کوہلی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ماضی میں کوہلی پر درمیانی اوورز میں سست روی کا الزام لگتا رہتا تھا، لیکن اس بار انہوں نے اس تاثر کو مکمل طور پر غلط ثابت کیا۔

روہت شرما کے ساتھ 136 رنز کی شاندار پارٹنر شپ نے بھارت کی بنیاد مضبوط کر دی، روہت 57 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، مگر کوہلی نے رفتار کم نہ ہونے دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533242_063209_updates.jpg
ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

37 سالہ کوہلی نے مارکو جانسن کی گیند پر چوکا مار کر اپنی 52ویں ون ڈے سنچری مکمل کی اور بیٹ اٹھا کر شائقین کے جوش و خروش کا جواب دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رانچی میں یہ کوہلی کی تیسری ون ڈے سنچری ہے، یہاں وہ پہلے بھی اپنی بہترین فارم دکھا چکے ہیں۔

مداح اسے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے شہر ہونے کا اثر بھی قرار دے رہے ہیں۔

کوہلی نے 11 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 135 رنز بنائے، جس کی بدولت بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 349 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

کوہلی نے اس سنچری سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فام عارضی ہے، کلاس مستقل اور کوہلی کی کلاس آج بھی ناقابلِ شکست ہے۔
Pages: [1]
View full version: مداح گراؤنڈ میں داخل ہو کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گر گیا