slotcosino Publish time 2025-12-1 03:48:04

بھارت: خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ کو قتل کر دیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533257_9036354_athlete_updates.jpg
—فوتو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر روہتک میں ایک بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو شادی کی تقریب میں مبینہ جنسی ہراسانی پر احتجاج کرنے پر جمعے کی رات قتل کر دیا گیا۔

ایتھلیٹ پر تقریب میں آنے والے تقریباً 10 مہمانوں نے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، زخمی ایتھلیٹ کو ابتدائی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531490_101523_updates.jpg
بھارت: 21 سالہ طالبہ کی لاش کمرے سے برآمد ، قتل کا شبہ

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت دیوی شری کے نام سے ہوئی ہے، جو آچاریہ کالج میں بیچلر آف بزنس منیجمنٹ (بی بی ایم) کی آخری سال کی طالبہ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واقعہ بھوانی گاؤں، روہتک میں پیش آیا، جہاں روہت اپنی دوست جتن کے رشتے دار کی شادی میں شرکت کرنے آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص راہول نشے کی حالت میں خواتین پر قابلِ اعتراض الفاظ کہنے لگا، روہت نے اس کی مخالفت کی، جس پر ابتدائی جھگڑا ہوا، لیکن مہمانوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

واپسی کے دوران راہول اور اس کے ساتھیوں نے روہت کی گاڑی روک کر ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے اس پر حملہ کر دیا۔

روہت کے سسر روی کھسا اور دوست جتن جو واقعے کے عینی شاہد تھے، انہوں نے بتایا کہ تقریباً 18 سے 20 افراد نے مل کر روہت پر حملہ کیا۔

حملے کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور روہت کو ابتدائی طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528994_050516_updates.jpg
بھارت: دولہا نے شادی سے 1 گھنٹے قبل دلہن کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھاؤنگر میں دولہا نے شادی سے 1 گھنٹے قبل اپنی دلہن کو قتل کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا سیلفی لینے کے تنازع پر ہوا، جس کے بعد کئی نوجوانوں نے روہت اور اس کے دوست پر حملہ کیا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ کو قتل کر دیا گیا