slotcosino Publish time 2025-12-1 20:42:10

کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، ملک احمد خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533523_7726590_%D8%B3%D9%BE%D8%B9%D8%A7%D9%81_updates.jpg
فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، مقامی حکومتوں کا وجود نامکمل ایجنڈا ہے۔حکومت کو مضبوط کرنے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532910_103556_updates.jpg
شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ملک محمد احمد خان

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرائیویٹ کالج کے طالبعلم پر ایک ماہ میں 60 ہزار خرچ ہوتے ہیں جبکہ ایک دیہات کے طالبعلم پر سالانہ 16 ہزار خرچ ہوتے ہیں، اس صورت میں آپ کیسے میرٹ کا مقابلہ کریں گے، کہاں ہے میرٹ؟

انہوں نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اہمیت کی حامل ہے، مضبوط پارلیمانی نظام ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ مشرف کے دور میں بلدیاتی نظام بھرپور طریقے سے چلا۔
Pages: [1]
View full version: کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، ملک احمد خان