slotcosino Publish time 2025-12-2 01:15:09

سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533559_4106932_SC_updates.jpgسپریم کورٹ: فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپردکردی گئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رجسٹرار آئینی عدالت کو خط لکھوا دیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں، اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری، غلام رضا کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کی گئیں۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیاء کی خدمات بھی آئینی عدالت کےسپرد کردی گئیں، 3 جوڈیشل اسسٹنٹ افسران اور پروٹوکول افسر فیصل ندیم کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔
Pages: [1]
View full version: سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد