slotcosino Publish time 2025-12-2 01:54:20

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ، اوگرا کا نوٹیفکیشن آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533567_514634_LPG_updates.jpgفائل فوٹو

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کے اضافے کے بعد 2 ہزار 466 روپے سے زائد ہوگیا ہے، اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ، اوگرا کا نوٹیفکیشن آگیا