شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533588_3823311_ShahidKhattak_updates.jpgپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شاہد خٹک نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533585_104537_updates.jpg
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بھی گورنر راج نہیں لگا سکتا، صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کو گورنر راج لگانے کا شوق ہے تو پنجاب میں لگائے، خیبر پختونخوا میں گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا گیا، سہیل آفریدی 18، 19 گھنٹے کام کرنے والے شخص ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533573_084626_updates.jpg
مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شاہد خٹک نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں، چاہتے ہیں دہشت گردی کا جڑ سےخاتمہ ہو، ہمارا اعتراض طریقہ کار پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں 17 جماعتیں شریک تھیں، وہاں پر ڈسکس ہوا کہ امن کیسے بحال کرنا ہے، افغانستان کے حالات کا اثر خیبر پختونخوا پر آتا ہے، ایک وفد کو کابل بھیجنا چاہئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533586_104328_updates.jpg
دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، رانا ثنا
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، اگر وہ احتجاج میں پولیس کو لے کر آتے ہیں اور لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں تو قانون اپنا راستہ لے گا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افغان مہاجرین پر ہمارا موقف واضح ہے، جن لوگوں کو 45 سال تک رکھا گیا، انہیں درندگی کے ساتھ نکالا جا رہا ہے، انہیں عزت سے نکالتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین ہے! آئین تو پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں آئین معطل ہے، ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی کےلیے ہے۔
Pages:
[1]