slotcosino Publish time 2025-12-2 05:09:02

سری لنکن اسکواڈ وطن پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533593_1136009_JaySuria_updates.jpgاسکرین گرایپ

سری لنکن کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔

سری لنکامیں طوفان اور سیلاب سے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹیم آج صبح ہی دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد کولمبو پہنچی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-28/1532707_113652_updates.jpg
جے سوریا کا میچ اور دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے میچ اور دورہ پاکستان کی فیس سری لنکا کے بدترین سیلاب کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کی سربراہی میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

سری لنکن اسکواڈ کے ارکان نے امدادی سامان آرمڈ فورسز کے حوالے کیا جبکہ سنتھ جے سوریا نے مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ آرمڈ فورسز جو خدمات انجام دے رہی ہیں، یہ ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا، یہ ہمارے ملک کے لئے ایک مشکل وقت ہے۔
Pages: [1]
View full version: سری لنکن اسکواڈ وطن پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف