نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533795_5407513_railway_updates.jpgریکوڈک منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ریلویز نے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹر ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات خان نے بتایا کہ ریلوے لائن بیرون ممالک سے منگوائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریک اپ گریڈیشن کا کام آئندہ برس فروری میں شروع ہوگا۔ 360 ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔
عمران حیات خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
Pages:
[1]