پاکستان آرمی اور پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533809_6287235_02_updates.jpgپاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا، مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منگلا کور کے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹرکمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-20/1412911_061618_updates.jpg
پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا انعقاد
پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا انعقاد کیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ مشق کا مقصد جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ ہے، مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان واریئر IX مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے، مشقیں خطے میں امن واستحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہے۔
Pages:
[1]