بھارت: حیدرآباد کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533815_1526186_05_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیاکویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد کی پرواز میں بم کی چھوٹی اطلاع پر طیار ے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔
بم کی اطلاع پر پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-13/1480294_114731_updates.jpg
بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا کے طیارے کی پھوکت ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 379 نے بم کی دھمکی موصول ہونے پر تھائی لینڈ کے پھوکت ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست طلب کر لی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی، ای میل میں پرواز میں مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کا بتایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ طیارے سے مسافر اور سامان اتار کر تلاشی لینے پر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
Pages:
[1]