slotcosino Publish time 2025-12-2 16:12:06

بانی سے آج کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھیج دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533802_366335_%DA%A9%DA%BE%DA%A9%DA%BE%DA%A9_updates.jpg--فائل فوٹو

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر، علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-28/1532580_094437_updates.jpg
سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کردی

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر اضافی پانچ ناکے قائم کیے گئے ہیں۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھپور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔

12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہینگی، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات ہونگے۔

سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہونگے، اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے امن و امان کو یقینی بنائینگے۔
Pages: [1]
View full version: بانی سے آج کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھیج دی