slotcosino Publish time 2025-12-2 18:08:57

بنوں: گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان و پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533831_6612798_09-01_updates.jpg-- فوٹو: سوشل میڈیا

بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-07-03/1486779_040116_updates.jpg
باجوڑ بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی

باجوڑ / پشاورباجوڑ کی تحصیل خار علاقہ صدیق آباد... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: بنوں: گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان و پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید