slotcosino Publish time 2025-12-2 18:48:17

بھارت: بھائی اور والد کا بیٹی کے دوست کا قتل: اعتماد جیتنے کیلئے پہلے اس کے ساتھ ڈانس پارٹی کی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533804_8126029_News3_updates.jpg-- کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 20 سالہ نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ کے بھائی اور والد کی جانب سے دلّت برادری سے تعلق رکھنے اور بیٹی سے شادی کے خواب دیکھنے پر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ لڑکی آنچل مامِدواڑ کے گھر والوں نے اس کے 20 سالہ بوائے فرینڈ کو قتل کرنے سے قبل اس کا اعتماد جیتنے کے لیے دوستانہ ماحول میں ایک ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا اور بعد ازاں گولی مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں 20 سالہ لڑکے سکشم ٹیٹے کو اپنی گرل فرینڈ، اس کے والد اور بھائی کے ساتھ محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے نے اس وقت میڈیا کی زیادہ توجہ حاصل کی جب آنچل نے اپنے بوائے فرینڈ کی لاش کے ساتھ علامتی شادی کی اور اپنے والد اور بھائیوں کے خلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا۔

نوجوان کے قتل کی منصوبہ بندی https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533557_062210_updates.jpg
بھارت: پسند کی شادی کی کوشش، لڑکی کے دوست کو مروانے کیلئے پولیس نے اہلخانہ کو اکسایا

لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس والوں نے میرے بھائی سے کہا کہ تم لوگ تو پہلے بھی قتل کے بعد آتے رہے ہو، اپنی بہن کے لڑکے کو کیوں نہیں مار دیتے؟ جس کے بعد بھائی نے پولیس کے سامنے ہی کہا کہ ’شام تک اسے مار کر واپس آؤں گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

21 سالہ آنچل کے مطابق اس کے والد اور دو بھائی طویل عرصے سے سکشَم کے ساتھ دوستانہ رویّہ اختیار کیے ہوئے تھے، وہ اکثر اس کے ساتھ بیٹھتے، کھانا کھاتے اور اسے یقین دلاتے تھے کہ شادی کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی مگر بعد ازاں انہوں نے ہی شکسم کو قتل کر دیا۔

آنچل نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اس کے والد نے سکشم سے کہا تھا کہ شادی کے لیے اِسے ’ہندو دھرم‘ اختیار کرنا ہوگا، شکسم اپنی محبت سے شادی کرنے کے لیے مذہب تبدیل کرنے پر بھی تیار تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر معاملہ اچانک خطرناک رُخ اختیار کر گیا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: بھائی اور والد کا بیٹی کے دوست کا قتل: اعتماد جیتنے کیلئے پہلے اس کے ساتھ ڈانس پارٹی کی