slotcosino Publish time 2025-12-2 19:27:16

کینیڈا: پہلی بار فاطمۃ الزہراءؓ کی شہادت کی مناسبت سے جلوسِ عزاداری کا اہتمام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533827_1422646_07_updates.jpg

کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پہلی بار حضرت فاطمۃ الزہراءؓ کی شہادت کی مناسبت سے جلوسِ عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

فاطمیہ مشن کینیڈا نے مجلسِ عزا بھی برپا کی جس سے علامہ سید شہریار رضا عابدی نے خطاب کیا۔

جلوس ڈاؤن ٹاؤن مسی ساگا سے برآمد ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور خاتونِ جنت فاطمۃ الزہراءؓ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

فاطمیہ مشن کینیڈا کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ اس روایت کو ہر سال برقرار رکھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: کینیڈا: پہلی بار فاطمۃ الزہراءؓ کی شہادت کی مناسبت سے جلوسِ عزاداری کا اہتمام