اسلام آباد اور ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکوں میں مماثلت ہے، آئی جی کے پی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533837_2196837_%DB%8C%DB%8C%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹوآئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی سرحدپار ہوئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز دھماکوں میں مماثلت ہے، منظم گروہ دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک پہنچانے میں سہولت کاری کر رہا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دونوں واقعات میں دہشت گردوں تک خودکش جیکٹس اور بارودی مواد پہنچانے میں یکساں حکمت عملی اپنائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533194_105918_updates.jpg
ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکہ، حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق
حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگانے میں مصروف ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش دھماکے کے تینوں دہشت گردوں کی افغان شہریت ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
Pages:
[1]