slotcosino Publish time 2025-12-2 21:24:12

سری لنکا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 410 تک جا پہنچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533859_2324272_15_updates.jpgفائل فوٹو

سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 410 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 336 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سری لنکا میں 2004 کے سونامی کے بعد بدترین قدرتی آفت قرار دی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-02/1533656_053621_updates.jpg
سری لنکا میں طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارت رکاوٹ

اسلام آبادسری لنکا میں طوفان، پاکستان کے ریلیف... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق سری لنکا بھر میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ تباہی کانڈی ریجن میں ہوئی، جہاں 88 افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بحالی، مواصلاتی نظام کی تعمیر نو اور متاثرہ افراد کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اب تک 20 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سری لنکا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 410 تک جا پہنچی