پی اے ایف اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ، کیڈٹس کا پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533860_2737290_JJJJ_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریبپاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے فائٹرز نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر کیڈٹس کی جانب سے پریڈ میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533852_034157_updates.jpg
بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے پاس آؤٹ ہونے والوں میں 151 جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108ویں ایئر ڈیفنس کورسز کے کیڈٹس شامل ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں 10ویں نیویگیشن الفا، 28 ویں ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورسز کے کیڈٹس شامل ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں 134 ویں کومبیٹ سپورٹ، 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
پریڈ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات بھی عطا کیے گئے۔
Pages:
[1]