slotcosino Publish time 2025-12-2 22:02:57

ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533863_2981991_AleemaKhan_updates.jpgفائل فوٹو، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔

راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533588_105705_updates.jpg
شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ آج لگتا ہے انہوں نے آدھے پنجاب کی پولیس یہاں تعینات کر دی ہے، اتنی پولیس لگانے کی کیا وجہ ہے، انہوں نے سڑک پر گندا پانی بھی چھوڑا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی ان کو کیا خوف ہے، ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے،جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔

بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے جو پولیس کھڑی کی ہے، یہ غیر جمہوری ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، ملاقات کروائیں سارا مسئلہ ختم ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان