فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533868_8103364_asimMunir-turkish-energyMinister_updates.jpgفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے—پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی جبکہ پاک ترکیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت بھی کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-07-10/1489054_045557_updates.jpg
وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ترک وزراء کی ملاقات، تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
ترکیہ کے وزیر الپ ارسلان نے توانائی کےشعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترک وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
Pages:
[1]