slotcosino Publish time 2025-12-2 23:21:35

عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533874_7988578_Uzmakhan_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان جیل سے باہر آئیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533863_045010_updates.jpg
ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دیگر دو بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کریں گی۔

اس سے قبل علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533588_105705_updates.jpg
شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی بھی گورنر راج نہیں لگا سکتا، صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق