slotcosino Publish time 2025-12-2 23:21:37

پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، وزارت آئی ٹی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533875_9346778_GAZA-NEW-2_updates.jpg

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے فوربس نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری دُگنی ہوگئی۔

فوربس کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری 26.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی۔2023 میں فنڈنگ صرف 12.5 ملین ڈالر رہ گئی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529288_060107_updates.jpg
پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کا ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کر رہا ہے، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کی جانب سے ایکویٹی فری گرانٹس کے اجرا کا کلیدی کردار ہے۔   

وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان میں ٹیک بیسڈ معیشت کے فروغ سے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں تبدیلی آ رہی ہے، یہ پیشرفت ایک جدید، مضبوط اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی جانب سفر کو مزید تقویت دے رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، وزارت آئی ٹی