slotcosino Publish time 2025-12-3 00:39:08

عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ کے ہچکولے، پاکستان میں بھی قیمت میں کمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533880_3628567_gold9_updates.jpg—فائل فوٹو

امریکی شرحِ سود کے فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونے کی قیمت ہچکولے لینے لگی، فی اونس سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کم ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 218 ڈالرز فی اونس ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-02/1533668_045311_updates.jpg
گولڈ مارکیٹ، سونا 2700 اور چاندی 54 روپے فی تولہ مہنگی

کراچی سونے کی قیمت میں 2700روپے اور چاندی کی قیمت میں 54... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سونے کی عالمی قدر 4 ہزار ڈالرز کی سطح سے مسلسل اوپر ہے۔

ادھر ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 215 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہو گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ کے ہچکولے، پاکستان میں بھی قیمت میں کمی