بانی سے ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں۔ علیمہ خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533892_779759_Aleema-and-Uzma-Khan_updates.jpgعلیمہ اور عظمٰی خان(فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اب ہمارا لائحہ عمل ہے کہ منگل کے دن فیملی کے 6 ممبرز کی ملاقات ہونی چاہیے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کو 6 پارٹی لیڈرز کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی دوسری ہمشیر عظمٰی خان نے کہا کہ بانی کی صحت بلکل ٹھیک ہے، 4 ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533874_055155_updates.jpg
عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انھوں نے کہا کہ بار کونسلز کے انتخابات کیلئے حامد خان اور سلمان اکرم راجہ امیدوار چنیں گے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کا نوٹیفکیشن ہونا چاہیے۔
عظمٰی خان نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ان کا سارا آئین اور قانون صرف پی ٹی آئی پر لاگو ہوتا ہے۔
Pages:
[1]