slotcosino Publish time 2025-12-3 03:54:08

عامر خان کی ایئرپورٹ پر گوری سپراٹ کا ہاتھ تھامے ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533903_5972372_amir-gauri-spratt_updates.jpg
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر پہلے شرم سے سرخ ہوئے پھر انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا ہاتھ تھام لیا، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس سے مداحوں کو اس رشتے کی گہرائی کا بخوبی اندازہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان حال ہی میں گوری سپراٹ کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ پر نظر آئے، جہاں دونوں کے کھلے عام محبت بھرے لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

اداکار کی جانب سے اپنے نئے تعلق کی سرکاری تصدیق کے بعد یہ جوڑا اکثر ایک ساتھ نظر آتا ہے، ایئر پورٹ پر بھی دونوں ایک ساتھ داخل ہوتے دیکھے گئے، جہاں ان کی ایک دوسرے کے لیے محبت نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-14/1450937_103233_updates.jpg
عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گوری سپراٹ پہلے ایک سیاہ رنگ کی لگژری کار سے باہر نکلیں اور ان کے پیچھے عامر خان محافظوں کے ہمراہ آئے، گوری صبر سے اداکار کا انتظار کرتی رہیں اور جب عامر خان ان کے قریب پہنچے تو وہ پاپارازیوں کو دیکھ کر مسکرائے اور اس لمحے شرم سے ان کا چہرہ سرخ ہو گیا۔

اس کے فوراً بعد دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما اور ایئر پورٹ کے اندر چلے گئے، اگرچہ وہ میڈیا کے لیے تصاویر کھنچوانے یا اپنی منزل کے بارے میں بتانے کے لیے نہیں رُکے، لیکن ان کا یہ پیارا سا انداز کئی دلوں کو چھو گیا۔

عامر خان نے مارچ 2025ء میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گوری کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-13/1450737_091321_updates.jpg
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے

ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی ملاقات کے دوران، انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر پر گفتگو کی اور پھر سب کو اپنی گرل فرینڈ ’گوری‘ سے ملوایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گوری فیشن اور پروڈکشن کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی پہلی ملاقات عامر خان سے 25 سال قبل ہوئی تھی، تاہم ان کی ڈیٹنگ کا آغاز 2024ء میں ہوا۔

سابقہ انٹرویوز میں اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہوں اور یہاں تک محسوس کرتا ہوں کہ گوری سے پہلے ہی دل سے شادی شدہ ہوں، البتہ شادی کی رسمی کارروائی کا فیصلہ ہم آگے چل کر کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: عامر خان کی ایئرپورٹ پر گوری سپراٹ کا ہاتھ تھامے ویڈیو وائرل