slotcosino Publish time 2025-10-14 05:18:09

افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519194_4304956_FO-Pakistan_updates.jpg

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کے پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق بیانات کا نوٹس لیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

[*] مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا: ترجمان دفترِ خارجہ
[*] پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ
[*] اگر افغانی سمجھنے کو تیار نہیں تو سخت جواب دیا جائے: پاکستانی شہری




ترجمان نے کہا کہ ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول عالمی سفارتی ضوابط کے مطابق اختیار کیا جانا چاہیے، پاکستان کو اپنے داخلی امور پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرے گی، طالبان حکومت اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت بے بنیاد پروپیگنڈا کے بجائے جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔
Pages: [1]
View full version: افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ