بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے بیانیے کی نفی ہوگئی، طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533911_5621771_TalalChaudhry0_updates.jpgوفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے بیانیے کی نفی ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا خاندان جو بیانیہ بنا رہا تھا، اس کی نفی ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی سے متعلق جیل انتظامیہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ طے تھا کہ ڈکٹیشن سے کوئی کام نہیں ہوگا، ملاقات جیل انتظامیہ کرائے گی۔
Pages:
[1]