slotcosino Publish time 2025-12-3 14:17:54

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534117_2389050_KKK_updates.jpgفائل فوٹو

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ روکی گئی درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں U.S. Citizenship and Immigration Services سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532893_080005_updates.jpg
افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے روک دیے، امریکی وزیر خارجہ

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب کے لیے پناہ کی تمام درخواستوں پر فیصلے بھی روک رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، تر کمانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا تمام تھرڈ ورلڈ ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر روک دے گا اور سابق صدر بائیڈن کے دور میں منظور شدہ کیسز بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ غیر شہریوں کے تمام وفاقی فوائد ختم کیے جائیں گے، ایسے تارکینِ وطن کو شہریت سے محروم کیا جائے گا جو داخلی سکون کو متاثر کرتے ہیں اور جو افراد امریکا کے لیے بوجھ یا سیکیورٹی رسک ہونگے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا