پی سی بی کا نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کروانے کا عندیہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534119_9332825_kkgkgkgkgkgk_updates.jpg-- فائل فوٹوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اندرون سندھ کے واحد نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل میچز کروانے کا عندیہ دے دیا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لائیٹس کی بھی تنصیب ہوچکی ہے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی کا کہنا ہے کہ میئر حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ کریں تو اسٹیڈیم پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-01/1524550_054003_updates.jpg
عاقب کا میئر حیدرآباد کے ہمراہ نیاز اسٹیڈیم کا دورہ
حیدرآباد میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے سابق... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میئر حیدرآباد کاشف شورو نے پی سی بی کو اسٹیڈیم کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کرکٹ کے دروازے کھول سکتی ہے، اس کے لیے محض سنجیدگی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کی اپنی ایک منفرد تاریخ ہے، نیاز اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ جنوری 2008 میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ برقرار برقرار رکھا۔
Pages:
[1]