slotcosino Publish time 2025-12-3 16:54:02

پرانے قصے اچھال کر کردار نہیں بگڑتا: جویریہ سعود کا سنگیتا کے بیان پر سخت ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534124_8755527_3_updates.jpgفائل فوٹو

معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سینئر ڈائریکٹر سنگیتا کی جانب سے اپنے شوہر سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرہ کرنے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سنگیتا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعود اور میرا کے پرانے رشتے کی تصدیق کی اور ایک واقعہ بھی سنایا۔

سنگیتا کے مطابق میں ایک فلم ڈائریکٹ کر رہی تھی، لیکن سعود شوٹنگ پر نہ پہنچے، جب میں ان کے گھر گئی تو میرا ’لانڈری‘ میں چھپی ہوئی تھیں اور وہ سعود کو شوٹ پر جانے نہیں دیتی تھیں کیونکہ وہ اداکارہ ریشم کو ناپسند کرتی تھیں، جنہیں فلم میں سعود کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، سنگیتا نے دعویٰ کیا کہ میں میرا کو تھپڑ مار کر سعود کو شوٹنگ پر لے کر آئی۔

سنگیتا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جس پر جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر ایک سخت نوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کا دفاع کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آپ کو مبارک ہو کہ آپ نے معصومیت کے پردے میں چھپ کر ایک خاندان والے شخص کی عزت پر داغ لگانے کے لیے بھولی بسری کہانیاں کھود نکالیں، یہ بھی ایک فن ہے۔ مگر یہ کہانی نہ ہمارے رشتے کو ہلا سکتی ہے اور نہ ہی ان کے کردار کو کوئی نقصان پہنچا سکتی ہے، سستی شہرت کے لیے کچھ اور کوشش کرلیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525882_010621_updates.jpg
شوہر بیوی کا ضرورت سے زیادہ خیال رکھ رہا ہے تو اسکا ضرور باہر چکر چل رہا ہوگا: جویریہ سعود

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ اگر شوہر ضرورت سے زیادہ بیوی کا خیال رکھ رہا ہے تو سمجھ جائیں اس کا ضرور کوئی چکر چل رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ میرے اور سعود کے درمیان محبت اور اعتماد پر مبنی مضبوط رشتہ کسی بھی پرانی افواہ یا تاثر سے متاثر نہیں ہوسکتا۔

جویریہ اور سعود قاسمی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول جوڑے میں شمار ہوتے ہیں، جویریہ نے متعدد ڈراموں سے بےحد مقبولیت حاصل کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پرانے قصے اچھال کر کردار نہیں بگڑتا: جویریہ سعود کا سنگیتا کے بیان پر سخت ردعمل