پاک سری لنکا ٹی 20 سیریز، بی بی ایل لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو واپس آنا ہوگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534142_7773778_Pakistan-team-2_updates.jpgآسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے مشروط این او سی جاری کیے جاتے ہیں، قومی ڈیوٹی کے لیے کھلاڑیوں کو خود کو دستیاب رکھنا پڑتا ہے۔
بی بی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529813_104702_updates.jpg
قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری
قومی کرکٹرز کو ابوظہبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اِس دوران پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تین میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز سے استثنیٰ دیا جائے۔
Pages:
[1]