slotcosino Publish time 2025-12-3 19:30:04

137 شرٹس پہن کر دوڑ لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534144_1387560_7_updates.jpg--کولاج تصاویر: گنیزورلڈ ریکارڈز

گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رَش نے ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا ریکارڈ واپس حاصل کرلیا، انہوں نے امریکا کی ریاست آئیڈاہو میں 137 ٹی شرٹس پہن کر نصف میراتھن مکمل کرلی۔

ڈیوڈ رَش نے یہ ریکارڈ پہلی بار 2019 میں بنایا تھا، جب انہوں نے 21 کلو میٹر کی دوڑ 111 ٹی شرٹس پہن کر مکمل کی تھی، بعدازاں ایک اور شخص نے 127 شرٹس پہن کر یہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

ریکارڈ واپس حاصل کرنے کے لیے ڈیوڈ رَش نے سخت تیاری کی، انہوں نے بھاری کپڑے پہن کر دوڑنے کی مشق کی اور وزن دار بیگز کے ساتھ ٹریننگ بھی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533189_095726_updates.jpg
20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز کا فضا میں ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن کا مظاہرہ

ویڈیو میں رنگ برنگے پیراشوٹ ایک ہی وقت میں جڑتے دکھائی دیتے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پچھلے سال آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن میں کوشش کے دوران وہ صرف 114 شرٹس پہن کر ہی دوڑ سکے تھے اور گردن میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث انہیں دوڑ چھوڑنی پڑی تھی، تاہم اس سال وہ وہی ریس دوبارہ دوڑے اور 137 شرٹس کے ساتھ کامیابی سے نصف میراتھن مکمل کی۔

اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے رَش نے کہا کہ برسوں کی محنت اور ایک بڑی ناکامی کے بعد آخرکار میں نے اپنا گنیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کرلیا، یہ سب عزم، تخلیقی سوچ اور برداشت کا نتیجہ تھا۔
Pages: [1]
View full version: 137 شرٹس پہن کر دوڑ لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ