slotcosino Publish time 2025-12-3 20:09:17

ایک دن کی پرفیکشن کے پیچھے زندگی خراب نہ کریں: فضیلہ قاضی کا دلہنوں کو پیغام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534147_1557800_8_updates.jpg، فضیلہ قاضی - فائل فوٹو

سینئر اداکارہ اور سابقہ میزبان فضیلہ قاضی نے دلہنوں کے بڑھتے ہوئے نخرے اور غیر ضروری پرفیکشن کے رجحان پر کہا ہے کہ وہ ایک دن کی پرفیکشن کے پیچھے زندگی خراب نہ کریں۔

فضیلہ قاضی تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور پی ٹی وی کے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

حال ہی میں فضیلہ قاضی نجی ٹی وی کے مارننگ شو کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دلہنوں کو ایک اہم پیغام دیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی دلہنیں شادی کے دن حد سے زیادہ نخرے کرتی ہیں اور پرفیکشن حاصل کرنے کی کوشش میں غیر حقیقی توقعات پال لیتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-17/1481627_101519_updates.jpg
فضیلہ قاضی کا کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے مفید مشورہ

فضیلہ قاضی نے یہ بھی کہا کہ ہر رشتے میں می ٹائم یعنی ذاتی وقت بہت ضروری ہوتا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ایسی ہائپ بنا دی ہے کہ ہر لڑکی خود کو ہیروئن سمجھنے لگی ہے، ڈرامے اور فلمیں فینٹیسی ہوتی ہیں، زندگی اتنی پرفیکٹ نہیں ہوتی، لڑکیاں اپنی پرفیکٹ انٹری اور یہ میرا دن ہے جیسے تصورات پر ضرورت سے زیادہ فوکس کرنے لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاں یہ آپ کا دن ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی اُس زندگی کے بارے میں سوچا ہے جو اس دن کے بعد شروع ہوگی؟ اپنے پرفیکٹ دن کے بجائے اُس رشتے کے بارے میں سوچیں جو آپ نے آگے چل کر نبھانا ہے، بےکار رسمیں اور ضدیں وہ چیزیں ہیں جو رشتے خراب کر دیتی ہیں، ان سے بچیں اور خوبصورت یادیں بنائیں۔
Pages: [1]
View full version: ایک دن کی پرفیکشن کے پیچھے زندگی خراب نہ کریں: فضیلہ قاضی کا دلہنوں کو پیغام