slotcosino Publish time 2025-12-3 20:09:19

’آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے،‘ روی شاستری کا گوتم گمبھیر کو انتباہ اور مشورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534145_8507192_News5_updates.jpgروی شاستری (دائیں)، گوتم گمبھیر (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھارت کو حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ملنے والی شکستوں کے سبب شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

مسلسل دو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے ناصرف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ گمبھیر کی کوچنگ صلاحیتوں کو بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے گمبھیر کو واضح تنبیہ کے ساتھ ساتھ ایک قیمتی مشورہ دیا ہے۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ کمزور کارکردگی کی صورت میں کوچ کو عہدے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ ضروری بات صبر، سکون اور مضبوط ڈائیلاگ ہے، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کرے، اِنہیں متحرک رکھے اور صورتحال کو دباؤ کے بجائے ذمہ داری کے طور پر دیکھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532301_120935_updates.jpg
جنوبی افریقہ سے عبرتناک شکست، گوتم گمبھیر کی برطرفی کی افواہیں زیرگردش

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں گوتم گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گمبھیر کی کوچنگ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تیزی سے گری ہے، بھارت کو گھر میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم کو شکست ملی۔

اسی دوران گوتم گمبھیر کے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ تعلقات پر بھی سوال اٹھتے رہے ہیں، متعدد بھارتی میڈیا روپرٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے درمیان تعلقات میں وقت کے ساتھ مزید تناؤ آتا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب گمبھیر کا اگلا بڑا چیلنج 2026ء کا ٹی20 ورلڈکپ ہے، موجودہ حالات میں یہ ٹورنامنٹ گمبھیر کے کوچنگ کیریئر کے لیے فیصلہ کُن ثابت ہو سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے،‘ روی شاستری کا گوتم گمبھیر کو انتباہ اور مشورہ