بھارت: تیز رفتار ی نے جان لے لی، 18 سالہ وی لاگر کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534169_6224653_13_updates.jpgکولاج تصاویر: بھارتی میڈیابھارتی گجرات کے شہر سورت میں خوفناک حادثے میں 18 سالہ وی لاگر پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر جان کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے وقت وہ اپنی KTM Duke 390 موٹر سائیکل مبینہ طور پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پرنس گریٹ لائنر برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گرپڑا، موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھتی رہی تھی جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا، اس خوفناک تصادم میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-31/1496170_080939_updates.jpg
بھارتی اداکارہ نندنی کشیاپ کی تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کی جان لے لی، اداکارہ گرفتار
بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی، اداکارہ نندنی کشیاپ کی گاڑی سے نوجوان کو ٹکر مارنے اور وہاں سے بھاگنے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے وقت پرنس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پرنس پٹیل نوجوانوں میں تیز رفتاری سے چلائی جانے والی بائیک کی ویڈیوز اور ریلز کی وجہ سے کافی مقبول تھا۔
حادثے سے چار دن قبل اس نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اس نے بائیک سے اپنی محبت کو لیلیٰ مجنو کی کہانی کی طرز پر بیان کیا تھا۔
Pages:
[1]