قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، براہ راست نشر کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534189_6871646_meet_updates.jpgقومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈیوزیرِ اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، قومی ایئرلائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولت ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-25/1464604_072815_updates.jpg
قومی ایئرلائن کی خریدار کمپنی پہلے سے بہت زیادہ فائدے میں رہے گی، معاون خصوصی برائے نجکاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے بھی قومی ایئر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ایئرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا۔
Pages:
[1]