جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے قرارداد منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534192_1671645_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں دو اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور شامی علاقے گولان پر قراردادیں منظور کی گئیں۔
پہلی قرار داد مسئلہ فلسطین کے پرامن حل سے متعلق تھی جس کے حق151 اور مخالفت میں11 ووٹ پڑے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ فلسطین کے پرامن حل سے متعلق قرارداد میں 11 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534176_034249_updates.jpg
غزہ کے علاقے خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان اجتماعی شادی
عرب میڈیا کے مطابق درجنوں فلسطینی جوڑوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قرارداد جبوتی، اردن، موریطانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، اسرائیل نئی آبادیاں بنانا بند کرے اور موجودہ آبادکاروں کو نکالے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل 1967 سے زیرِ قبضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کرے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی مندوب نے مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کیلئے کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیا اور کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور انسانی بحران میں کمی ضروری ہے۔
چینی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بنیاد پر سیاسی پیشرفت ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دوسری قرار داد شامی گولان کے عنوان سےمنظور کی گئی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534127_101628_updates.jpg
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید
فلسطینی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں فضائی حملے میں صحافی محمود وادی شہید اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اقوام متحدہ کے مطابق شامی گولان کے عنوان سے قرارداد کے حق میں 123 اور مخالفت میں7 ووٹ آئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی گولان کے عنوان سے قرارداد میں 41 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کے مطابق 1981 میں گولان پر اسرائیلی قوانین اور انتظامیہ نافذ کرنے کا فیصلہ باطل اور غیر مؤثر ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل تمام مقبوضہ شامی گولان سے 4جون 1967 کی لائن تک مکمل انخلا کرے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی گولان کے عنوان سے قرار داد مصر کی جانب سے پیش کی گئی۔
Pages:
[1]