slotcosino Publish time 2025-12-4 00:03:16

حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے، سہیل آفریدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534200_3808595_SohailAfridi3_updates.jpgتصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔

پشاور میں پولیس دربار سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534197_062100_updates.jpg
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم رکھنے اور اسے بحال رکھنے میں چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل کے افسوسناک واقعے میں ہمارے پولیس جوان اور اسسٹنٹ کمشنر شہید ہوئے، آج بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا اور پولیس جوان شہید ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے باجوڑ میں بھی ایک اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے جوان شہید ہوئے، ہماری فوج، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نے قربانیاں دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے، سہیل آفریدی