کراچی: بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، 2 افسران کو معطل کردیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534210_6472600_ibrhm_updates.jpgکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار گلشن اقبال کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار گلشن اقبال کو معطل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534201_063732_updates.jpg
کراچی: نیپا پر کھودا گیا مقام 3 دن بعد بھی ویسا ہی ہے، گڑھا بند کرنے کا دعویٰ غلط نکلا
نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام تین دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوسناک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533565_073833_updates.jpg
مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سٹی کونسل میں میئر کراچی کیخلاف نعرے بازی
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔
اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔
Pages:
[1]