کراچی، مشتعل افراد نے انسداد تجاوزارت کے ٹرک کو آگ لگادی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534214_6512158_KMCFile_updates.jpgفائل فوٹوکراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔
حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔
محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔
سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
Pages:
[1]