کولمبو میں بارش، پاکستانی ویمنز ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516301_2848864_WomenTeamP_updates.jpgسری لنکن دارالحکومت کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کےلیے پاکستانی ٹیم کولمبو میں موجود ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516034_083202_updates.jpg
پاکستانی کرکٹرز کی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات
پاکستانی کرکٹرز نے ویمنز ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خواتین کرکٹرز آج شام ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے کل 5 اکتوبر کو ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو کولمبو میں موسم ابر آلود اور حریف ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر بھی ہوسکتا ہے۔
کرکٹ شائقین میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔
Pages:
[1]