slotcosino Publish time 2025-12-4 02:33:06

بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، بی آر ٹی کا موقف آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534219_7035240_Ibrahim_updates.jpgگٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی یادگار تصویر—فائل فوٹو

نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے معاملے میں بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے موقف جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ واقعے کی جگہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں سے خاصے فاصلے پر ہے، واقعے کے مقام یا آس پاس بی آر ٹی ریڈ لائن کی کوئی کھدائی یا تعمیراتی سرگرمی نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534155_012802_updates.jpg
کراچی: بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات قرار دی گئی

سینئر ڈائریکٹر میونسل سروسز عمران راجپوت کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی اس سیوریج یا نالے کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی کوئی ذمے داری نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی حادثے کے مقام یا اس کے قریب کسی قسم کا سول ورکس بھی انجام نہیں دے رہی، بی آر ٹی کے تمام جاری کام متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنے کے بعد شروع کیے گئے ہیں۔

بی آر ٹی کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ جو کھدائی کی گئی تھی اور بعد میں بند کی گئی وہ واقعے کی جگہ سے تقریباً 300 میٹر دور ہے۔
Pages: [1]
View full version: بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، بی آر ٹی کا موقف آگیا