بھارت: سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534226_7178020_reel_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین میں رِیل بنانے کا جنون ایک اور جان لے گیا۔25 سالہ مدن نوریا ایک 50 فٹ بلند پل سے گر کر ہلاک ہو گیا، واقعہ منگل کی شام پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوریا نورنگر کا رہائشی تھا اور قریب ہی ایک ڈھابے پر کام کرتا تھا۔ وہ سورج ڈوبنے کے وقت پل پر کھڑے ہو کر تصاویر اور ریِلز بنا رہا تھا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہا تھا کہ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور نیچے جا گرا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-05/1427922_071804_updates.jpg
سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد 10 سالہ لڑکی 16 سالہ لڑکے کیساتھ فرار
تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ دونوں بچے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطے میں آئے اور محبت میں مبتلا ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گرنے سے اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سر پر شدید چوٹ آئی، جس سے وہ موقع پر بے ہوش ہو گیا۔ ڈھابے کے ملازمین نے خون میں لت پت نوجوان کو فوری طور پر اُدیپورا کے اسپتال پہنچایا، مگر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مدن نوریا گرتے وقت موبائل سے اپنی ریکارڈنگ کرنے میں مصروف تھا، موبائل میں موجود ایک کلپ میں حادثے کا وقوعہ بھی ریکارڈ ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520410_111905_updates.jpg
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا نئے اسکینڈل میں پھنس گئیں
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے خود کو ایک ایسے گھر کی مالک ظاہر کیا جوhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ رائے سین میں ایک سال کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے، جس میں سوشل میڈیا پر ریل بنانے کا شوق نوجوانوں کی جان لے گیا، اس سے قبل بھوپال کے دو نوجوان ہلالی ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ ایک نوجوان لڑکی مہادیو واٹر فال میں پھسل کر جان کی بازی ہار گئی تھی۔
Pages:
[1]