سال 2025 کا آج آخری سپر مون: پاکستان میں کب دیکھا جائے گا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534412_1652508_spr_updates.jpg۔۔فائل فوٹوسال 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا، آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔
اسپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، یہ 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517183_104645_updates.jpg
رواں سال کا پہلا سپر مون آج آسمان پر جگمگائے گا، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن؟
اسپارکو کے مطابق رواں سال مزید دو سپر مونز بھی دیکھے جا سکیں گے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا۔
آج رات چاند اور زمین کا فاصلہ 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر ہوگا، سپر مون کے دوران چاند تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
اسپارکو کے مطابق سپر مون سال میں عموماً تین سے چار مرتبہ واقع ہوتا ہے۔
Pages:
[1]