slotcosino Publish time 2025-12-4 15:39:04

حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534431_3457022_03_updates.jpg—فائل فوٹو

حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526505_091614_updates.jpg
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس بھی دی جائے۔
Pages: [1]
View full version: حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی