کرغزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534438_148450_05_updates.jpg’جیو نیوز‘ گریبکرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے مہمان صدر کا استقبال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534187_051312_updates.jpg
کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلیے موجود تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا تھا۔
Pages:
[1]